ETV Bharat / state

ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی - ارریہ کانگریس کے ضلعی صدر انیل کمار سنہا

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم جاری ہے، ارریہ میں بھی اسی مرحلے میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی
ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 8:30 PM IST

تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے تحت ریاستی و قومی سطح کے رہنماؤں کا دورہ شباب پر ہے۔

ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی
ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی

سیمانچل حلقہ میں آئندہ 7 نومبر 200 کو ووٹنگ ہونا ہے جس کو لیکر مختلف رہنماؤں کا رُخ ارریہ کی طرف مرکوز ہے۔

سیمانچل مسلم اقلیتی خطہ ہونے کی وجہ سے بہار کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی
ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی

سیمانچل میں 24 نشستوں پر تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔جن میں ارریہ میں چھ نشستوں پر سخت مقابلہ ہے۔

رہنماؤں کی جانب سے بہار کی عوام سے ترقیاتی سرگرمیوں کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں 4 نومبر 2020 کو کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی ارریہ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس کے لیے تیاری آخری مرحلے میں ہیں۔

ارریہ میں راہل گاندھی کی ریلی

ارریہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار عابد الرحمن و فاربس گنج سے کانگریس امیدوار ذاکر انور کے حق میں ووٹ کی اپیل کریں گے۔

مذکورہ پروگرام شہر کے آزاد اکیڈمی ہائی اسکول کے وسیع احاطہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ہزاروں لوگوں کے پہنچنے کی امید کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں ارریہ کانگریس کے ضلعی صدر انیل کمار سنہا نے بتایا کہ راہل گاندھی جی کے استقبال میں ارریہ کی عوام پوری طرح سے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزاد اکیڈمی کے میدان میں لوگوں کا ہجوم نظر آئے گا جو اپنے محبوب رہنما کو سننے آئیں گے۔

انیل سنہا نے بتایا کہ پروگرام میں راہل گاندھی جی کے علاوہ ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا ، بہار انچارج شکتی سنگھ گوئل ، سابق وزیر اکھلیش پرساد سنگھ وغیرہ بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:بھاگلپور: ووٹرز کا ملا جلا ردعمل

انیل سنہا نے کہا کہ لوگ نتیش حکومت سے بدظن ہو چکے ہیں اس لئے اس بار عظیم اتحاد کو پوری مضبوطی کے ساتھ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.