ETV Bharat / state

سماجی دوری کے تئیں لوگوں میں بیداری مہم - این سی سی کیڈٹس اب اہم کردار نبھائیںگے

بہار کے دربھنگہ ضلع میں کورونا وبا کی روک تھام کیلئے ضلع کی چھوٹی ۔ بڑی سبزی منڈیوں میں بھیڑ کو قابو کرنے اورصارفین کو سوشل ڈسٹنسنگ ضابطے پر عمل کرانے میں این سی سی کیڈٹس اب اہم کردار نبھائیں گے۔

سوشل ڈسٹنسنگ کے تئیں لوگوں کو بیدار کریںگے این سی سی کیڈٹس

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 9:47 PM IST

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے سماجی دوری پر عمل کرانے کیلئے این سی سی کیڈٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد سے کیڈٹ کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کے بعد کیڈیٹ سبزی منڈی سمیت دیگر بھیڑ۔ بھاڑ والی جگہوں پر لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کے تئیں بیدار کریںگے ۔

وہیں لاک ڈاﺅن کے موثر طریقے سے نفاذ کیلئے ضلع انتظامیہ نے دودھ ، پھل اور سبزی وغیرہ روزمرہ کی اشیاء کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری سروس بھی شروع کی ہے ۔ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ لوگ سبزی وغیرہ خریدنے کیلئے گھر سے نہ نکلیں بلکہ اپنے محلے میں ہی سبزی فروشوں سے سبزی خریدیں اور لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.