این ڈی اے کی ساتھی جماعت ایل جے پی کے حصے کی ایک سیٹ کے لیے پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے حج کمیٹی آف انڈیا کے موجودہ چیئرمین چوہدری محبوب علی قیصر کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ کئی روز سے کھگڑیا کی سیٹ کے لیے ایل جے پی میں کافی مشقت چل رہی تھی۔
رام ولاس پاسوان نے آج پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محبوب علی قصر کے نام کا اعلان کیا۔