ETV Bharat / state

'جل جیون ہریالی' کی حمایت اور مخالفت میں بنی انسانی زنجیر

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نویدیپ شکلا نے بتایا کہ قومی شاہراہ کی لمبائی 239 کلومیٹر ہے، جبکہ سب وے کی لمبائی 114 کلومیٹر ہے، مرکزی سڑک اور ہائی وے سمیت 353 کلومیٹر کی انسانی زنجیر میں چھ لاکھ 67 ہزار پانچ سو 72 افراد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی۔

human-chain-in-made-in-support-of-jal-jeevan-haryali-in-bihar
'جل جیون یریالی' کی حمایت اور مخالف میں بنی انسانی زنجیر
author img

By

Published : Jan 19, 2020, 11:14 PM IST

ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلع میں ضلعی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 'جل جیون ہریالی' مہم کی حمایت میں انسانی زنجیر بنائی گئی۔ اس انسانی زنجیر میں سرکاری ملازمین، جے ڈی یو اور بی جے پی کارکنان کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے طلبا بھی شریک رہے۔

اس سلسلے میں ڈی ایم نویدیپ شکلا نے بتایا کہ قومی شراہراہ کی لمبائی 239 کلومیٹر ہے، جبکہ سب وے کی لمبائی 114 کلومیٹر ہے۔ مرکزی سڑک اور ہائی وے سمیت 353 کلومیٹر کے انسانی زنجیر میں، چھ لاکھ 67 ہزار پانچ سو 72 کی آبادی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی۔ اسی کے ساتھ ہی وارڈ سطح پر بنی زنجیر میں ایک لاکھ 72 ہزار پانچ سو 45 اور اسکول کے احاطے میں حصہ لینے والے پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کے بچوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار تین سو ساٹھ تھی۔

'جل جیون یریالی' کی حمایت اور مخالف میں بنی انسانی زنجیر

دوسری جانب ضلع میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے گئے تھے مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ صبح سے کرپوری چوک، پورنیا گولہ چوک، سبھاش چوک، کالج چوک، بس اسٹینڈ چوک، کلکٹریٹ اور بائی پاس پر متعدد مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی دیکھی گئی۔

دوسری جانب کلکٹریٹ کے قریب، ضلعی مجسٹریٹ نویدیپ شکلا، سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار، زونل آفیسر وریندر کمار جھا، سٹی کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر پروین کمار، زنجیر میں کھڑے لوگوں کے ساتھ پولیس فورسز کی قطار میں نظر آئے۔

وہیں انسانی زنجیر میں کھڑے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے شہر کے مرکزی چوک و چوراہوں پر پولیس دستے تعینات کیے گئے تھے اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گاڑیوں کو مین روڑ سے دور رکھے۔

بڑی بڑی گاڑیوں کو مرکزی بازاروں میں داخل ہونے سے قبل بائی پاس کی طرف جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ صدر اسپتال کے ذریعہ ایمبولینس اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا انتظام تھا جو لوگوں کی پریشانیوں کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے آس پاس گھومتے نظر آئے۔

وہیں دوسری طرف ضلع ہیڈکوارٹر کے کالج چوک پر آر جے ڈی طلباء یونین کے جانب سے بے روزکار نوجوانوں نے انسانی زنجیر بنا کر حکومت بہار کے انسانی زنجیر کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.