ETV Bharat / state

گیا: پولیس کاروائی کے دوران نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ آرائی

اترپردیش میں گیا کے مانپور میں پولیس کی کاروائی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور مشتعل لوگوں نے پویس اور تھانہ پر پتھراؤں شروع کردیا۔

Gaya: Riot after the death of a young man during a police operation
ے دوران نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ آرائی
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:30 AM IST

گیا کے مانپور میں منگل کی شام پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی لوگوں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی اور سڑک جام کیا۔ سڑک جام کے دوران کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ہجوم کی جانب سے بنیاد گنج تھانہ کے علاوہ دیگر د مقامات پر پتھراؤ کیا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔

ے دوران نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ آرائی

ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پولیس فورس میں اضافہ کیا گیا۔ قریبی پولیس تھانوں سے پولیس فورس کو بنیاد گنج تھانہ علاقے طلب کیا گیا۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا تاہم ابھی بھی علاقہ میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Gaya: Riot after the death of a young man during a police operation
ے دوران نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ آرائی

سٹی ایس پی کی قیادت میں گرے اور لودھی پور کے علاوہ دیگر علاقوں میں پتھراؤں کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی ادتیہ کمار کے مطابق منگل کے روز پولیس گشت کے دوران کچھ نوجوان، پولیس ٹیم سے الجھ گئے جنہیں منتشر کرنے کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی نوجوان کی شناخت سروپ پرجاپتی کے طور پر کی گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نوجوان کی موت کے بعد لاش کو کلالی روڈ محلہ لایا گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ تھانہ پر بھی پتھراؤ کیا۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ کرنے والوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

وہیں سروپ پرجاپتی کی اہلیہ گڑیا کماری نے الزام لگایا کہ ’اس کے شوہر کی موت پولیس کی جانب سے مارپیٹ کی وجہ ہوئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہولی کے موقع کچھ نوجوان سڑک پر رقص کر رہے تھے کہ پولیس نے مارنا شروع کردیا۔ اس دوران سروپ بھاگنے کی کوشش میں گر گیا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ گڑیا نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.