ETV Bharat / state

گیا: چوروں نے چار گھروں کو نشانہ بنایا

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 12:52 PM IST

گیا میں چوروں نے ایک رات میں چار گھروں کو نشانہ بنایا، تقریباً دس لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور قیمتی سامانوں کو لوٹ لیا۔

gaya
gaya

بہار کے ضلع گیا کے بیلاگنج تھانہ حدود میں واقع گوبراہا ٹولہ میں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر ڈاکہ زنی کو انجام دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اتوار کی شب بیلاگنج علاقے میں 12 سے زائد مسلح مجرموں نے چار دیہاتیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے، اس دوران ڈکیتوں کے ذریعے کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ کرنے کی بات بھی کہی جارہی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'ڈکیتوں نے مقامی بھوشن کیوٹ، پرویش کیوٹ، فونو یادو اور نگینہ یادو کے گھروں کو لوٹ لیا۔ قریب دس لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامانوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔'

وہیں اطلاع ملنے پر بیلاگنج تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واردات کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ بیلاگنج تھانہ کی پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کسانوں کی آج 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال

مقامی لوگوں نے کہا 'مجرموں میں گڈ گورننس اور پولیس کا خوف ختم ہوگیا ہے، ایک طرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار امن و امان کی سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں اور دوسری طرف مجرم بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دے کر پولیس اور حکومت کو چیلینج پیش کررہے ہیں'۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے اس سلسلے میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانکاری وہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.