ETV Bharat / state

نتیش کمار نے گنگا کا معائنہ کیا

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے چھٹھ کے مد نظر چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ چھٹھ سے قبل گنگا کا معائنہ
author img

By

Published : Oct 25, 2019, 11:50 PM IST

انہوں نے اسٹیمر سے دانا پور کے ناصری گنج سے پٹنہ سٹی کے کنگن گھاٹ تک گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا اور گھاٹوں کی صفائی، سیکورٹی کے بارے میں افسران کو خصوصی ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ نے اسٹیمر پر پہنچتے ہی گنگا گھاٹوں کے نقشوں کا معائنہ کیا ۔ تقریبا دو گھنٹے تک ناصری گنج سے کنگن گھاٹ کے درمیان بنائے گئے تمام چھٹھ گھاٹوں کا وزیراعلیٰ نے قریب سے مشاہدہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں کہ کسی بھی حالت میں چھٹھ ورتیوں کو دشواری نہ ہو ۔

گنگا گھاٹوں کے معائنہ کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام لوگ ضلع انتظامیہ ، شہری ترقیات محکمہ ، میونسپل کارپوریشن کے افسران پورے طورپر سارا انتظام دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر برس چھٹھ سے قبل بھی آکر وہ گھاٹوں کی تعمیر کی تیاریوں کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ہم لوگوں نے خصوصی طور پر توجہ دی ہے ۔ کیوںکہ گنگا ندی کے پانی کی سطح اس بار اونچی ہے ۔

جس کو دیکھتے ہوئے ہر طرح کے گھاٹ پراس بار بریکیڈنگ ضروری ہو گی تاکہ ایک دوسرے کے آگے لوگ نہ جاسکیں ۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.