ETV Bharat / state

بہار: آر جے ڈی کا 24واں یوم تاسیس

راشٹریہ جنتا دل کارکنان نے پارٹی کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر حکومت کے خلاف سائیکل ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔

دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے راجد کارکنان نے راجد کے نگر صدر محمد غیاث الدین کے گھر پر ایک میٹنگ منعقد کی

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 8:11 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) راجد کارکنان نے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس اجلاس میں آرجے ڈی نے 24 واں یوم تاسیس منانے کے لیے موجودہ ریاستی حکومت کے خلاف سائیکل جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے راجد کارکنان نے راجد کے نگر صدر محمد غیاث الدین کے گھر پر ایک میٹنگ منعقد کی۔

اس میٹنگ میں پارٹی کے اعلان کے مطابق راجد کے 24 ویں یوم تاسیس تقریب کو حکومت کے خلاف سائیکل جلوس نکال کر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وہیں اس موقع پر راجد کے نگر صدر محمد غیاث الدین نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، اور جس کی وجہ سے کسانوں کی کھیتی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ ریاست میں جرائم کا گراف بھی بڑھتا جارہا ہے۔

اس موقع پر دربھنگہ ضلع سکریٹری محمد ہدایت اللہ نے کہا کہ یہ حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس میٹنگ میں راجد کے رندھیر پاسوان، اوپیندر پاسوان، طلباء یونین کے صدر روی شنکر یادو، غلام رسول اور علی رضا وغیرہ موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.