ETV Bharat / state

کیمور: چین پور علاقہ پوری طرح سیل، امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:44 AM IST

میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ 'سیل شدہ علاقے میں اجازت کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر مجاز داخلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔'

کیمور: چین پور علاقہ پوری طرح سیل، امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل
کیمور: چین پور علاقہ پوری طرح سیل، امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل

ریاست بہار کے کیمور ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں کورونا مثبت مریض ملنے کے بعد انتظامیہ نے چین پور کے علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا ہے۔

ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری، ایس پی دلنواز احمد اور اور ڈی ڈی سی کرشنا پرساد گپتا نے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے بلاک سطح کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ 'سیل شدہ علاقے میں اجازت کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔'

ڈی ایم نے کہا کہ 'غیر مجاز داخلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں۔'

ڈی ایم نے سیلڈ ایریا میں مجسٹریٹ کے ساتھ کچھ اہلکار مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سیل کئے علاقے میں 24 گھنٹے اہلکاروں کے ساتھ مجسٹریٹ کی ڈیوٹی ہوگی۔ تمام رکاوٹوں پر تین شفٹوں میں کام کرنے کے لئے علیحدہ عہدیداروں کو مقرر کیا گیا ہے۔ جسے تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 'کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چین پور کے 3 سے 5 کلومیٹر کے پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔'

ڈی ایم اور ایس پی نے مشترکہ طور پر چین پور سمیت کیمور کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد جنہیں کورونا مثبت رپورٹ موصول ہوئی ہے وہ آگے آئیں اور خود کی تحقیقات کروائیں۔ تاکہ کورونا زنجیر کو توڑا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.