ETV Bharat / state

پٹنہ: 322 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق - پٹنہ بہٹا میں کورونا مریض

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ اور اطراف کے علاقے میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ روز پٹنہ میں 322 کورونا متاثر مریض پائے گئے۔ پٹنہ میں اب تک 3216 مریض ملے ہیں۔

پٹنہ میں 322 نئے کورونا  مریضوں کی تصدیق
پٹنہ میں 322 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 4:43 PM IST

پٹنہ سٹی میں 38، بہٹا میں 14 اور پن پن کے گاؤں میں 5 مریض ملے ہیں۔ پھلواری شریف کے بی ڈی او پٹنہ ایمس کے ڈاکٹر سمیت 32 ملازمین اور این ایم سی ایچ کے 16 ہیلتھ ورکر اور انکے اہل خانہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

ریاست میں ہر گھنٹے 8 کورونا مریضوں کی تصدیق ہورہی ہے۔ دارالحکومت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں ایک میڈیکل کا طالب علم، ایک ٹیکنیشن سمیت 6 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مائکرو بائلوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور ایک خاتون ہیلتھ مینیجر کی دوسری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ پٹنہ سٹی میں 38 کورونا متاثر مریض ملے ہیں۔ ان میں این ایم سی ایچ کے 16 ہیلتھ ورکر اور انکے اہل خانہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

پھلواری شریف کے بی ڈی او بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ وہ گھر سے ہی کام کر رہے ہیں جبکہ سبل پور کے قریب گنگا ندی پر بن رہے 6 لین پل کی تعمیراتی کمپنی کے 2 انجینئر بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

پھلواری شریف میں واقع ای ایس آئی اسپتال کے 2 ڈاکٹر، 2 نرس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے. پنپن بلاک کے ایک گاؤں کے 5 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ بہٹا میں ایک کرانا دکاندار کے آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں میں سے اب تک 43 لوگ کورونا مثبت پائے گئے۔

گزشتہ روز پٹنہ ایمس میں ایک سبکدوش آئی اے ایس کو داخل کرایا گیا ہے. اس کے علاوہ ایمس کے ایک ڈاکٹر، 3 فزیو تھیراپسٹ، نرس سمیت انتظامی عمارت میں کام کرنے والے 20 ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

ان سب کے درمیان اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز این ایم سی ایچ سے 48 افراد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اب تک 731 مریضوں کو یہاں سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے. جبکہ ایمس سے 26 مریضوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.