ETV Bharat / state

زنگیر پریمیئر لیگ : بارہمولہ بلاسٹرز نے ٹرافی اپنے نام کی - ای ٹی وی بھارت

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سوپور، بارہمولہ اور ضلع بانڈی پورہ سے 60 ٹیموں نے حصہ لیا۔

بارہمولہ بلاسٹرز
بارہمولہ بلاسٹرز
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 4:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے میگری پورہ گاؤں میں زنگیر پریمیئر لیگ کا آج فاینل میچ کھیلا گیا۔

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سوپور، بارہمولہ اور ضلع بانڈی پورہ سے 60 ٹیموں نے حصہ لیا اور آج کا فائنل میچ بارہمولہ بلاسٹرز اور جمی بلاسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بارہمولہ بلاسٹرز نے اس میچ کو پانچ ویکٹس سے جیت لیا۔

بارہمولہ بلاسٹرز نے ٹرافی اپنے نام کی

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور مہمان خصوصی عرفان دلاور بٹ نے کہا 'آج ہم نے زنگیر چمپیئن شپ لیگ کا فائنل میچ کراوایا، بچوں نے شاندار کارکردگی گا مظاہر کیا جسے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی'۔

انہوں نے کہا 'ہمارا مقصد تھا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں اور کورونا وائرس سے جو مایوسی کا ماحول بنا تھا اس سے وہ باہر نکلیں'۔

یہ بھی پڑھیے
بی جے پی نے سرینگر میں ترنگا یاترا نکالی

انہوں نے کہا 'ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور برے کاموں سے دور رہیں، تاکہ ہم دوسری جگہوں پر بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرسکیں'۔

انہوں نے کیا کہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کافی کامیاب رہا اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سے پہلے بھی جانوارہ سوپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا اور وہ بھی کافی کامیاب رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.