جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں نشہ مکت بھارت پروگرام کے تحت ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا انعقاد بوائز ہائر سکینڈری اسکول اوڑی نے کیا. اسکولی بچوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلی میں اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد سوپوری، اسکولی بچوں، آنگن واڑی ورکروں، مونسپل چیئرمین اوڑی، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، نائب تحصیلدار اوڑی، زونل ایجوکیشن افسر اوڑی، سول سوسائٹی کے لوگ و دیگر رضاکاروں نے شرکت کی۔ اوڑی کے لوگوں نے ایسے پروگرام چلانے کے لئے بوائز ہائیر سکینڈری اسکول اوڑی کی سرہانہ کی۔Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Uri
یہ ریلی منی اسٹیڈیم اوڑی سے شروع ہوکر اوڑی بازار سے ہوتے ہوئے بوائز ہائر سکینڈری اسکول اوڑی میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے نشیلی چیزوں کے مضر اثرات اور اس کے پھیلاؤ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پرنسپل مشتاق احمد شرقپوری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج نشہ مکت ابھیان کے تحت ایک ریلی نکالی، ہمارے اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنا تھا اور ہماری آئندہ بھی یہی کوشش رہے گی کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہم کام کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Massive Drive Against Drug نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف مہم