سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ آیا اس نے 7 مئی کو ایل جی پالیمرس کمپنی میں گیس کے اخراج کے واقعہ سے کچھ سبق سیکھا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلی نے الزام لگایا کہ تین بڑے صنعتی واقعات وشاکھاپٹنم میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آئے ہیں کیونکہ حکومت سلامتی کے اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان صنعتوں کے انتظامیہ کی جانب سے سلامتی کے قواعد پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرنے والے افراد کے ارکان خاندان نے وشاکھاسالونٹ کمپنی کے سامنے لاش کے ساتھ دھرنا دیا، جب تلگودیشم، سی پی آئی، بی جے پی، جناسینا اور ٹریڈ یونین کے رہنما متاثرین کو پُرسہ دینے کے لیے جارہے تھے تو ان کو گرفتارکرتے ہوئے چھ گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں محدود رکھا گیا۔