اننت ناگ: ماہ رمضان کے متبرک عیام کے دوران بازاروں میں اشیاء ضروری کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ کئی روز سے مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لائی گئی یے۔ انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف ضلع کے مرکزی بازاروں میں بلکہ درگاہوں کے باہر بھی مارکیٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اسی سلسلہ کے تحت محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس کی قیادت محکمہ خوراک کے متعلقہ تحصیل افسر کر رہے تھے۔
صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہو رہی تھی کہ مذکورہ علاقہ میں گراں فروشی عروج پر ہے، جس کے بعد محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایک اینفورس مینٹ ٹیم تشکیل دے کر علاقہ میں روانہ کی۔یہ بات عیاں ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں وادئے کشمیر میں مہنگائی آسمان چھو جاتی ہے جس سے غریب صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی وجہ یے کہ مہنگائی کو روکنے اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے متعلقہ محکمہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Inflation During Ramadan رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر
عشمقام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ امور صارفین کے اس قدم سے کافی خوش ہیں، کیونکہ مذکورہ علاقے میں گراں فروشی عروج پر تھی، جس پر لگام لگانے کی اہم ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں لوگوں کو اشیاء خوردنی مہنگے داموں میں خریدنا پڑتی ہیں۔انہوں نے اے ڈے فوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی محکمہ ایسی کاروائیاں انجام دے گا جس عوام کو فائیدہ پہنچے گا۔