ETV Bharat / state

عید الفطر کے موقع پر بھی عید گاہیں ویران! - jammu and kashmir celebrate eid fitr 2021 at home

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس بار عید الفطر کے موقعے پر عیدگاہیں ویران نظر آئیں۔ لوگوں نے عید کی نماز گھروں میں اپنوں کے ساتھ ہی ادا کی۔

jammu and kashmir celebrate eid fitr 2021 at home
author img

By

Published : May 13, 2021, 10:44 PM IST

اننت ناگ: عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ویڈیو

نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کے سائے میں دوسری عیدالفطر کی نماز بھی محلے کی مسجدوں اور گھروں میں ہی ادا کی گئی۔ اس دوران عیدگاہیں ویران نظر آئیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عیدگاہوں میں نماز عید پر پابند عائد کی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے مسجدیں اور خانقاہیں عید کی نماز کے لیے بند رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت جموں و کشمیر میں آج ہی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، جبکہ بھارت، بنگلہ دیش سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عیدالفطر کی نماز جمعہ کے روز ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.