ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh آئی آر پی ایف کی جانب سے میری مٹی میرا دیش عنوان کے تحت پروگرام منعقد

میری مٹی میرا دیش پروگرام کا مقصد لوگوں میں قوم کے تئیں جذبہ پیدا کرنا ہے اور اپنے ان ہیروز کو یاد کرنا جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

irpf-11-battalion-organized-a-program-under-the-title-meri-mati-mera-desh
آئی آر پی ایف کی جانب سے میری مٹی میرا دیش عنوان کے تحت پروگرام منعقد
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 4:26 PM IST

آئی آر پی ایف کی جانب سے میری مٹی میرا دیش عنوان کے تحت پروگرام منعقد

اننت ناگ: اننت ناگ کے پولیس لائنز کھنہ بل میں سنیچر کے روز آئی آر پی ایف گیارہویں بٹالین کی جانب سے میری مٹی میرا دیش عنوان کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت آئی آر پی ایف کے کمانڈنٹ جاوید اقبال نے کی۔ پروگرام میں مختلف اسکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقرررین نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کی ترقی میں نوجوانوں اور بچوں کے کردار پر روشن ڈالی جبکہ اسکولی بچوں نے مختلف رنگا رنگ، ثقافتی پروگرام اور دیش بگتی کے نغموں سے حاضرین کی داد حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرام ضلع بھر میں ان دنوں جاری رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے، بشمول ڈگری کالجز اور اسکول، تخلیقی مقابلوں کی میزبانی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو مضامین، ڈرائنگ، پینٹنگز، فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے ذریعے قوم کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سالمیت کو بچانے اور مزید مستحکم بنانے کے لئے حلف لی گئی۔

مزید پڑھیں: Trianga Rally in srinagar 'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت سرینگر میں ریلی برآمد

بتادیں کہ جموں و کشمر کے ہر ایک اضلاع میں میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت ریلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں میں قوم کے تئیں جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اور اپنے ان ہیروز کو یاد کرنا جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.