ETV Bharat / state

آنگ متی پورہ میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 11:41 AM IST

Updated : Feb 8, 2021, 10:12 PM IST

سیکیورٹی فورسز نے آنگ متی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ تلاشی کارروائی کے دوران گولیوں کی آواز سنائی دی۔

آنگ متی پورہ میں گولیوں کی گھن گرج
آنگ متی پورہ میں گولیوں کی گھن گرج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آنگ متی پورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

آنگ متی پورہ میں گولیوں کی گھن گرج

سیکیورٹی فورسز نے آنگ متی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی تھی۔ تلاشی کارروائی کے دوران گولیوں کی آواز سنائی دی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں جانب سے مختصر گولی باری ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ گاؤں جانے والے سبھی راستوں کو خار دار تار سے بند کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا سرچ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا، تاہم جائے وقوع سے عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا۔

بھارتی فوج کے شمالی کمان نے ٹویٹ کیا کہ کھنہ بل علاقے سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔

Last Updated : Feb 8, 2021, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.