ETV Bharat / state

غریب مزدور کے نام ہزاروں روپے کا بجلی بل - ضلع اننت ناگ

پہلگام سے تعلق رکھنے والے ایک غریب خانہ بدوش کو محکمہ بجلی نے 55 ہزار کا بجلی کا بل ارسال کیا ہے۔

غریب مزدور کے نام نصف لاکھ بجلی کا بل
غریب مزدور کے نام نصف لاکھ بجلی کا بل
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 8:03 PM IST

ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے ایک دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک خانہ بدوش کو اس وقت شدید حیرانگی ہوئی جب محکمہ بجلی نے انہیں 55889 روپے کا بجلی کا بل بھیجا۔

محمد شفیع چوپان مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے کھلر سے تعلق رکھنے والے ایک خانہ بدوش ہیں جو صرف چھ ماہ ہی کھلر میں رہتے ہیں اور موسم گرما میں پہاڑوں پر رہائش اختیار کرتے ہیں۔

غریب مزدور کے نام نصف لاکھ بجلی کا بل

محمد شفیع چوپان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں بجلی زیادہ تر غائب ہی رہتی ہے اور صرف چھ ماہ کے لیے انہیں نصف لاکھ بجلی کا بل کیسے ارسال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قریب 56 ہزار بجلی کا بل ادا کرنے سے بالکل قاصر ہے کیونکہ وہ محنت مزدوری کرکے مشکل سے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ جٹا پاتے ہیں۔ تاہم انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی نے انہیں اتنا بل کیوں کر ارسال کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ خصوصا محکمہ بجلی سے نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے بجلی بل میں تخفیف کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.