عالمی ہشریت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرز انے اپنے یوکرین پارٹنر نادیا کیچنوک کی مدد سے امریکی جوڑی وانیا کینگ اور کرسٹینا میک ہال کو 6۔2،6۔4،10۔4 سے شکست دے کر ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن کے ڈبلز زمرے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس کورٹ میں کھیلے کوارٹر فائنل میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے یوکرین کی جوڑی دارپارٹنر نادیا کیچنوک کے مل کر شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔
ثانیہ مرزا اور پارٹنر نادیا کیچنوک کی جوڑی نے یکطرفہ مقابلے میں امریکی جوڑی وانیا کینگ اور کرسٹینا میک ہال کو 6۔2،6۔4،10۔4 سے شکست دے دی۔

2017 میں ثانیہ مرزا آخری مرتبہ چائنا اوپن میں کھیلنے کے لئے اتری تھی۔ جہاں انہیں کامیابی ملی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی ٹینس فیڈریشن نے ثانیہ مرزا کو فیڈریشن کپ کے لیے پانچ رکنی بھارتی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔