ETV Bharat / sports

Virat Kohli 13 Years: کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 13 سال مکمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے 18 اگست 2008 کو یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا جس میں کوہلی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، لیکن ان 13 سالوں میں کوہلی نے یہ ثابت کردیا کہ انجام اچھا ہونا چاہیے نہ کہ آغاز۔

virat kohli completed his 13 years in international cricket
کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 13 سال مکمل
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:02 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 13 سال مکمل کرلیے ہیں اور اب وہ اپنے 14ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔ ان 13 سالوں کے دوران 32 سالہ ویراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

In 2019, Kohli scored five centuries
سال 2019 میں کوہلی نے پانچ سنچریاں بنائی تھیں

اس ہفتے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں فتح نے ثابت کیا کہ کوہلی جن کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگائے جارہے تھے لیکن لارڈز میں اپنی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے ان کی کپتانی کی خوب تعریف کی گئی۔

virat kohli completed his 13 years in international cricket
کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 13 سال مکمل

تاہم اب ان کے سامنے ایک بڑا چیلنج یہ ہے کہ کوہلی نے طویل عرصے سے کوئی سنچری نہیں بنائی ہے جبکہ تندولکر کے نام 49 ون ڈے سنچریاں ہیں اور کوہلی کے نام 43 سنچریاں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں کوہلی نے پانچ سنچریاں بنائی تھیں اور سال 2020 کے آغاز میں ایسا معلوم ہورہا تھا کہ وہ ایک سال کے اندر تندولکر کے ریکارڈ کی برابر کر لینگے۔

جنوری 2020 سے اب تک وہ 12 ون ڈے ، 15 ٹی 20 اور 10 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ لیکن ان میں ایک بھی سنچری درج نہیں ہے، آخری مرتبہ اس نے نومبر 2019 میں کولکتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔

کوہلی کے 254 ون ڈے میچوں میں 12،169 رنز کے ساتھ تندولکر (18،246) ، کمار سنگاکارا (14،234) ، رکی پونٹنگ (13،704) ، سنتھ جے سوریا (13،430) اور مہیلا جے وردھنے (12،650) کے پیچھے چھٹے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، پہنچے نمبر دو پوزیشن پر

ویراٹ کوہلی نے 2008 میں سری لنکا کے خلاف ڈمبولا میں ون ڈے میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، کوہلی 94 ٹیسٹ میں 27 سنچریوں کے ساتھ 7،609 رنز بھی بنائے ہیں۔ اس لحاظ سے وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 36ویں نمبر پر ہیں۔

تاہم اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ تندولکر کے 15،921 رنز اور 51 ٹیسٹ سنچریوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ لیکن وہ سچن کی ون ڈے سنچریوں کے اعداد کو ضرور عبور کر سکتے ہیں اور یہ سب اس کی فٹنس اور رنز اور بڑے اسکور کی بھوک پر منحصر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.