ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی فائنل کے فاتح کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

آئی سی سی کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چھ کروڑ روپے ملیں گے۔

prize money of 1.6 million dollors
prize money of 1.6 million dollors
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 2:54 AM IST

انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں 18جون سے کھیلے جانے والی آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے فاتح کو ٹیسٹ چیمپئن شپ گدا کے ساتھ انعامی رقم کے طورپر 16 لاکر ڈالر یعنی تقریباً 12 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔

آئی سی سی کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چھ کروڑ روپے ملیں گے۔

ڈبلیو ٹی سی کی پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر یعنی تقریباً چار کروڑ روپے تو چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر یعنی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو بالترتیب دو لاکھ اور ایک لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل ڈرا یا ٹائی پر ختم ہوتا ہے تو مجموعی انعامی رقم دونوں ٹیموں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ گدا جو پہلے آئی سی سی مرد ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چوٹی پر رہنے والی ٹیم کو دیا جاتا تھا اب وہ ڈبلیو ٹی سی فاتح کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈبلیو ٹی سی کا فائنل ساوتھمپٹن میں 18سے 22 جون تک کھیلا جانا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور فائنل کے لیے تیاری کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.