حیدرآباد: سوریہ کمار یادو اور ویراٹ کوہلی کی طوفانی نصف سنچریوں کے دم پر ٹیم انڈیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 186 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں جیت حاصل کی۔ Rohit Sharma overtakes Virat Kohli to become second most successful captain for India in T20Is
اس شاندار جیت کے ساتھ ہی کپتان روہت شرما نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ روہت نے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت T20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے دوسرے بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویراٹ کوہلی کے نام تھا۔ کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے 32 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے تھے اور اب روہت کے نام 33 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ درج ہو گیا ہے۔
وہیں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی مشکل میں ہے۔ بھارت کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے معاملے میں مہندر سنگھ دھونی پہلے نمبر پر ہیں۔ جن کی کپتانی میں ٹیم 42 میچیز جیتنے میں کامیاب رہی ہے، روہت اب ان سے صرف نو میچ پیچھے ہیں۔
مزید پڑھیں: