ETV Bharat / sports

India vs England 2nd Test: دوسری اننگز میں بھارت کو 154 رنز کی سبقت

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بھارت نے چھ وکٹ گنوا کر 181 رن بنالیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو 154 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 27 رن کی برتری حاصل تھی۔

india lead by 154 runs in the second innings
دوسری اننگز میں بھارت کو 154 رنز کی سبقت
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 10:16 AM IST

آؤٹ آف فارم چل رہے نائب کپتان اجنکیا رہانے (61) اور چتیشور پجارا (45) کی فارم میں واپسی والی اننگز اور ان کے چوتھے وکٹ کے لئے 100 رن کی شاندار شراکت داری کی بدولت چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ گنواکر 181 رن بنالیے ہیں۔

بھارت نے تین وکٹ پر 55 رنز پر ہی کھو دیے تھے۔

انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 27 رن کی برتری حاصل تھی۔ بھارت ابھی 154 رن سے آگے ہے اور اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔

بھارت نے انگلینڈ کو دن کی آخری گیند پر پہلی اننگز میں 391 رنز پر ڈھیر کر دیا جس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے 27 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔

بھارت نے چوتھے دن دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا وکٹ 18 کے اسکور پر گرا دیا جب فارم میں چل رہے اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنا کر وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں فاسٹ گیند باز مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs England 2nd Test: روٹ کی شاندار سنچری، انگلینڈ کو 27 رنز کی برتری ملی

اوپنر روہت شرما نے 36 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی باؤنڈری کے قریب معین علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت نے 36 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ روہت کا وکٹ 27 کے اسکور پر گرا۔

اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور محض 20 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن چوتھے وکٹ کے لیے شاندار سو رنز کی شراکت کرکے نائب کپتان اجنکیا رہانے (61) اور چتیشور پجارا (45) نے بھارت کو دباو سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.