ETV Bharat / sports

یوراج سنگھ نے کیوں ریٹائرمنٹ لیا؟

حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہرفن مولا کھلاڑی یوراج سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، لیکن اب ان کے ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آرہی ہے۔

یوراج سنگھ
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 5:16 PM IST

یوراج سنگھ نے کہا کہ میں دنیا کے دیگر ٹی 20 لیگ میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اور ریٹائرمنٹ سے پہلے بی سی سی آئی کسی بھی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا اور اب جبکہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے تو بورڈ کو اس کی اجازت دینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ میں اس عمر میں بھی کھیل کا مزہ لینا چاہتا ہوں، اور مزید ٹی 20 میچز کھیلنا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ یوراج سنگھ کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے اور آئی پی ایل میں بھی زیادہ مواقع نہیں مل رہے تھے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بورڈ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے غیر ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے۔

یوراج نے کہا کہ اب بورڈ کو مجھے اس بات کی اجازت دینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.