سابق آسٹریلئائی کپتان رکی پونٹنگ نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھلی گئی ٹی،20 سیریز میں پاکستانی کرکٹر بابراعظم کاوہ کھیل دیکھنے کونہیں ملا جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں بابراعظم سے شاندار کارکردگی کامظاہرہ دکھنا ہے اور ہم اس کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
رکی پونٹنگ کاکہنا ہے کہ ٹسٹ اور ٹی۔20 فارمیٹ بالکل مختلف ہے۔ دونوں میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ ٹی۔20 سیریز کے دوران بابراعظم ملی جلی کارکردگی کامظاہرہ کیا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اس فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں ہیں۔
سابق آسٹریلیائی کرکٹرنے کہاکہ بابر اعظم تمام فارمیٹ کے کرکٹر ہیں۔یہاں یہ بات سچ ہے کہ ون ڈے اور ٹسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی مختصر فارمیٹ ٹی۔20 سے کافی بہترہے۔
انہوں نے کہاکہ بابراعظم موجودہ دور کے بہترین کرکٹروں میں سے ایک ہیں۔ وراٹ کوہلی، کین ولیمسن،اسٹیون اسمتھ،روہت شرما،ڈیوڈوارنراورفاف ڈوپیلسی کی طرح بابراعظم بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
رکی پونٹنگ کے مطابق ٹی۔20 سیریزمیں پاکستانی بیٹنگ پوری طرح سے ناکام رہی تھی لیکن بابراعظم واحد بلے باز تھے جو آسٹریلیائی گیندبازوں کے خلاف ڈٹ کرکھیل رہے تھے۔
ان میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ ایک فارمیٹ میں خراب کھیلنے کامطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں صلاحیت کی کمی ہے۔