ETV Bharat / sports

دوسری اننگ میں سری لنکا کا محتاط آغاز

جنوبی افریقہ نے ڈین ایلگر کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگ میں 145 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 بنا لئے ہیں۔

سری لنکا
سری لنکا
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:16 PM IST

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں 302 رنز بنا کر 145 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد سری لنکا نے محتاط آغاز کیا اور کپتان دمُتھ کرونارتنے کی ناٹ آؤٹ 91 رنز کی بدولت دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگ میں سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محض ایک رن پر سلامی بلے باز کُسل پریرا لُنگی اینگڈی کا شکار بنے، اس کے بعد لاہیرو تھریمانے اور کرونارتنے نے 85 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ تھریمانے 31 رنز بنا کر اینگڈی کا ہی شکار بنے جبکہ اس کے بعد کُشل مینڈس اور منود بھانوکا جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے اور ٹیم مصیبت میں نظر آنے لگی اس کے بعد نروشن ڈِکویلا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک تک ٹیم کو مزید کسی نقصان کے ٹیم کو اسکور مستحکم کیا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا لئے ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا کے پہلی اننگ کے جواب میں جنوبی افریقہ نے سلامی بلے باز ڈین ایلگر (127 رنز) کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر 145 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی تھی۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے دن ایک وکٹ پر 148 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ تاہم سری لنکا نے اچھی گیند بازی کی اور جنوبی افریقہ کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔

افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر نے 92 رن اور رسی وان ڈیر ڈسین نے 40 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ایلگر نے 163 گیندوں میں 22 چوکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے جبکہ وان ڈیر ڈسین نے 127 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔

ان دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 184 رنز کی کارآمد پارٹنرشپ کی لیکن یہ دونوں بلے باز 218 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا۔ ٹیمبو بئووما نے 19 رنز، انریک نورکیا نے 13 رنز اور آخری بلے باز لُنگی اینگڈی نے ناٹ آؤٹ 14 رن بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وشوا فرنینڈو نے اپنے کریئر میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ فرنینڈو نے 23.4 اوورز میں 101 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور داسون شاناکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.