ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چینئی سپر کنگز کے بلے باز ممبئی انڈینز کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے آگے ٹک نہیں سکے اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکے۔
چینئی سپر کنگز کی جانب سے امباتی رائیڈو نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے لیکن انہوں نے کافی سست رفتاری سے بلے بازی کی اور 37 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے علاوہ دھونی نے 29 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد 37 رنز اور مرلی وجے نے 26 گیندوں میں 26 رنز بنائے، گزشتہ میچ میں 96 رنز بنانے والے سلامی بلے باز فاف ڈو پلیسس اس میچ میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور ممبئی انڈیئنز کی شاندار گیندبازی کے آگے ڈھیر ہوگئے، انہوں نے 11 گیندوں میں 6 رنز بنائے۔
حالاںکہ ممبئی کے گیندباز وکٹ لینے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے چینئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
راہل چہر نے کفایتی گیندبازی کی اور 4 اوورز میں محض 14 رنز دیئے اور دو وکٹ لے کر کامیاب گیندباز رہے اس کے علاوہ کرونال پانڈیا اور جینت یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈیئنز نے اپنے دو وکٹ جلدی گںوادیے، سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک جلدی پویلین لوٹ گئے، روہت چار رنز بنا کر دیپک چہر کا شکار بنے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 12 گیندوں میں 8 رنز بنائے انہیں ہربھجن سنگھ پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن نے ٹیم کو سنبھالا اور 80 رنز کی شراکت داری نبھائی، ٹیم کے 101 رنز کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن کو عمران طاہر نے آؤٹ کیا، ایشان نے 31 گیندوں میں 28 رنز بنائے اسکی اگلی ہی گیند پر کرنال پانڈیا بھی آؤٹ ہوگئے لیکن سوریہ کمار یادو نے ایک جانب سے چینئی کے گیندبازوں پر زبردست حملہ جاری رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
یادو نے 54 گیندوں میں 71 رنز بنائے۔
چینئی کی جانب سے عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ دیپک چہر اور ہربھجن سنگھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔
اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈیئنز آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔