بھارت کے تجربہ کار وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے اپنا سارا کریئر 9 انگلیوں کے ساتھ کھیلا ہے کیونکہ بچپن میں ہی چھ سال کی عمر میں ان کی چھوٹی انگلی کٹ گئی تھی۔
پارتھیو نے ایک ویب سیریز میں کہا 'میں چھ سال کا تھا جب میرے ہاتھ کی چھوٹی انگلی دروازے میں آگئی تھی، جس کی وجہ سے پوری انگلی کٹ گئی'۔
35 سالہ پارتھیو نے کہا کہ وہ جب میچ کھیلنے جاتے تھے تو اپنی چھوٹی انگلی پر ٹیپ باندھتے تاکہ دستانے میں کھالی جگہ نہ بچے اور اچھی طرح سے کھیل سکیں۔
پارتھیو نے بھارت کے لیے 25 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 38 یک روزہ میچوں میں حصہ لیا ہے۔
وہ سنہ 2018-19 میں آسٹریلیا میں تاریخی سیریز میں جیت کے دوران بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔ اس سیریز میں پارتھیو نے ایک بھی ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا۔
پارتھیو بائیں بازوں کے بلے باز ہیں، بھارتی ٹیم کے علاوہ انہوں نے گجرات ٹیم کے لیے بھی کھیلا ہے۔
انہوں نے آئی پی ایل میں بھی کھیلا ہے، سب سے پہلے انہین چنئی سپر کنگ ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا اور سنہ2013 میں سن رازیز حیدرآباد اور 2018 میں رایل چیلنجرس بینگلور میں کھیلنے کا بھی موقع ملا۔