حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ای انڈیا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں ہوسٹ شلپا شٹی کے بیٹے ویان سے اس کے پسندیدہ ریسلرز کے بارے میں سوالات پوچھ رہی ہیں اور ویان بڑی ہی دلچسپی اور حاضر دماغی کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شلپا شٹی بالی وڈ میں سب سے فٹ اداکارہ کے طور پر شناخت رکھتی ہیں ، ماں کے نقش قدم پر بیٹا ویان بھی صحت کو لے کر کافی فعال ہے اور کھیل کود میں برابر حصہ لیتا رہتا ہے۔
شیئر ویڈیو کے آخر میں ویان کے لیے ایک سرپرائز رہتا جس میں خود جان سینا ویان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں۔
"ہائے ویان ، میں تمھارا دوست جان سینا، میں نے آپ کا ویڈیو دیکھا اور آپ کے بازو بھی دیکھے، مجھے واپس جِم جا کر اور محنت کرنی ہوگی، آپ قابل تعریف ہیں۔
میرا وقت اب مکمل ہو چکا، اب آپ کا وقت ہے، آپ کامیاب ہوں گے۔"
شلپا شٹی نے بھی اس واقعے پر ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔