ETV Bharat / sitara

سائنسداں ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار نبھائیں گے سیف علی خان

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سلور اسکرین پر بھارت کے عظیم سائنسدانوں میں شامل ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

saif ali khan
سیف علی خان
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 2:16 PM IST

ہومی جہانگیر بھابھا کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔ ہومی جہانگیر بھابھا ایک ایٹمی سائنسدان تھے جنھوں نے بھارت کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کا تصور کیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار سیف علی خان نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا ٹائٹل 'اسیسی نیشن آف ہومی بھا بھا' دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہندی سنیما کے کامیاب ہدایت کار، فلمساز اور اسٹائلش اداکار فیروز خان

ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال مبینہ طیارہ حادثے میں ہوا تھا لیکن اس واقعے کی حقیقت کبھی سامنے نہیں آئی۔ ایسی توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں بھابھا کی زندگی سے متعلق بہت سارے پراسرار واقعات سامنے آسکیں گے۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی یہ فلم بہت بڑے پیمانے پر بننے والی ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو فلم 2022 کے اوائل میں فلور پر آجائے گی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.