ان دنوں بالی ووڈ میں بایوپک بنانے کا چلن عام ہے۔
اطلاعات ہیں کہ عالیہ بھٹ ارونیما سنہا کی بایوپک میں کام کرنےکے لیے رضامند ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ فلم ارونیما سنہا کی سوانح حیات پر مبنی ہے، بتایا جارہا ہے کہ عالیہ نے اس فلم کے لئے ہاں کہ دی ہے۔
بتادیں کہ ارونیما سنہا ایک نیشنل والی بال کھلاڑی تھیں جو اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر گئیں تھیں۔
اس حادثے میں ارونیما نے اپنا پیر کھو دیا تھا تاہم پھر بھی وہ پرعزم تھیں اور ایک برس کے اندر ہی انہوں نے ایوریسٹ پر چڑھنے والی پہلی معذور خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم بارن اگین آن دی ماؤن ٹین: اے اسٹوری آف لوزنگ ایوری تھنگ اینڈ فائنڈنگ بیک‘ نام کی کتاب پر مبنی ہوگی۔