اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) میں نااہلی کا مقدمہ دائر کرے گی۔ پارٹی ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے راجہ پر حکمراں جماعت سے ملنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن اور صوبائی اسمبلیوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گی اور پنجاب و خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس کریں گی۔PTI on Chief Election Commissioner
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Economical Crisis: آئی ایم ایف سے قرضہ کیلئے امریکہ سے مدد لینا آرمی چیف کا کام نہیں، عمران خان
پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری فاروق حبیب نے اس معاملے پر کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد راجہ نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے حلف، ضابطہ اخلاق کے ساتھ ساتھ اپنے آئینی فرض کی بھی خلاف ورزی کی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فنڈنگ معاملے پر بات چیت کے لئے جمعہ کو حکمران اتحاد کے لوگوں سے ملاقات کی، جس کا اعتراف انہوں نے خود کیا۔ (یو این آئی)