ETV Bharat / international

مدینہ میں سپرماڈلز کو فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر تنازع - مڈل ایسٹ مونیٹر

سعودی عرب انتظامیہ کے ذریعہ مدینہ میں بین الاقوامی سپر ماڈلز کو فوٹو شوٹ کی اجازت دینے کے بعد اب اس معاملے نے تنازعے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

مدینہ میں سپرماڈلز کو نیم برہنہ فوٹو شوٹ کی اجازت پر تنازعہ

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 6:37 PM IST

مڈل ایسٹ مونیٹر(میمو) نے اطلاع دی کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرانتظام سعودی حکومت نے ووگ عربیہ کو مدینہ کے تاریخی مقام الا ولا میں بین الاقوامی سپر ماڈلز کو فوٹوشوٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

امریکہ کے مشہور فیشن میگزین کے عرب ایڈیشن ووگ عربیہ نے بدھ کے روز نیویارک میں مقیم لیبل مونوٹ کے لیے اپنے 24 گھنٹوں کے مہم والے فوٹو شوٹ کو ریلیز کیا جس میں کیٹ موس، ماریاکارلا بوسونو، کینڈیسی سوانیپول، جورڈن ڈن، امبیر ولیٹا، ژاؤ وین اور الیک ویک جیسی ماڈلز شامل ہیں۔

اس فوٹو شوٹ کا عنوان '24 اوور این الاولا' رکھا گیا ہے۔ یونیکسو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے سائٹ پر ماڈلز تنگ لباس پہنے ہوئے فوٹو شوٹ کرواتی ہوئی نظر آئیں۔

کئی مسلمانوں کے مطابق اس شوٹ کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے لباس کو فحش کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ وہیں جہاں اس کی شوٹنگ ہوئی ہے، وہ مقدس شہر مدینہ سے 300 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ اسے نامناسب سمجھتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.