ETV Bharat / international

پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو صدمہ - away

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

تیز گیندباز محمد عامر
author img

By

Published : Mar 5, 2019, 10:20 AM IST

تیز گیندباز کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹز میں بتایا گیا تھا کہ محمد عامر کی والدہ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا۔

تاہم 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر اپنی والدہ کی علالت کے باعث کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے اہم میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے راہیں روشن کرلیں۔

undefined

Intro:Body:

neelofar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.