ETV Bharat / international

اسرائیل پر حماس کے حملے

بدھ کو اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر کی ہلاکت اور غزہ میں کئی منزلہ عمارت کی تباہی کے بعد حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر 1500 راکٹ داغے۔

Hamas attacks on Israel
اسرائیل پر حماس کے حملے
author img

By

Published : May 13, 2021, 4:25 PM IST

اسرائیلی فوج نے بدھ کی شب بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹوں میں سے سینکڑوں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ 'غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد پر اب تک تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 300 ناکام رہے اور غزہ پٹی میں ہی گر گئے۔ آئرن ڈوم سسٹم نے سینکڑوں راکٹ کو تباہ کردیا ہے۔'

ویڈیو

غزہ پٹی پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ غزہ کے وزیر صحت نے جمعرات کو اطلاع دی۔

وزارت نے دعوی کیا کہ مرنے والوں میں 17 بچے شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں 388 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں 115 بچے اور 50 خواتین شامل ہیں۔

بدھ کو اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر کی ہلاکت اور غزہ میں کئی منزلہ عمارت کی تباہی کے بعد حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ حملے کیے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 دنوں میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے 1000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

جواب میں اسرائیل نے غزہ میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں اور منگل اور بدھ کے روز کئی منزلہ عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.