ETV Bharat / international

سعودی عرب میں تیل سپلائی کے مرکز کے نزدیک دھماکہ

توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

Saudi Arabia
Saudi Arabia
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 11:47 AM IST

سعودی عرب کے جنوب مغربی جیزان علاقے میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک یمن کے حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔
یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے جمعرات کی تاخیر شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں کو دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل سپلائی مرکز کے نزدیک آگ لگ گئی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ کئی برسوں سے یمن میں صورت حال بے قابو ہے اور سعودی عرب سیاسی استحکام کے نام پر یمن میں جنگی کاروائی کو انجام دینے میں حوثیوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے ایسے میں حوثی باغی بھی سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.