ETV Bharat / international

جرمن ٹرین میں چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:09 PM IST

جرمنی کی تیز رفتار ٹرین میں چاقو سے کیے گئے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کے وقت ٹرین باویرین شہروں ریگنسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان رواں دواں تھی۔

Knife attack on German train Police confirm 3 injured
جرمن ٹرین میں چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی

مقامی پولیس نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انہیں ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب حملے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔

جس وقت ٹرین میں یہ واردات پیش آئی اس وقت ٹرین ریاست باویرین کے شہروں ریگنسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان رواں دواں تھی۔

اس حملے کے بعد سے اس ریل لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اس طرف سے گزرنے والی ٹرینوں کو متبادل ٹریک پر سفر جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

جرمنی کے تیز رفتار ٹرین میں چاقو کے حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ہفتے کی صبح اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ ٹرین، جرمنی کی تیز رفتار ICE ٹرینوں میں سے ایک ہے، حملے کے وقت باویرین شہروں ریگنسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان سفر کر رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان فلورین بیک نے بتایا کہ مشتبہ شخص 27 سالہ شامی تھا۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کے بارے میں بھی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرمن ریلوے نیٹ ورک کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ سیوبرسڈورف میں واقع اسٹیشن تقریباً صبح 9 بجے سے بند ہے اور ریگنسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان ٹرین کا سفر معطل کر دیا گیا ہے۔

جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اس حملے کو خوف ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے محرکات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیوبرسڈورف کے مقامی افراد کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے زخمیوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.