ETV Bharat / international

گٹیرس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

انتونیو گٹیرس نے تشدد کے تمام متاثرین اور ان کے عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

Guterres
Guterres
author img

By

Published : May 21, 2021, 9:40 PM IST

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گتیرس نے 11 دنوں سے جاری تنازع کے بعد حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے رہنماوں کی ذمہ داری امن کی بحالی سے آئندہ تنازع کی اصل وجوہات کاپتہ لگانے کے لیے سنجیدہ بات چیت شروع کرنے کی ہے۔

انتونیو گٹیرس نے تشدد کے تمام متاثرہ اور ان کے عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’میں 11 دنوں کی خطرناک دشمنی کے بعد غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ 11 دنوں کے مہلک تنازعہ کے بعد جمعرات کو اسرائیل اورحماس کے مابین سیزفائر کامعاہدہ ہوا۔ پرتشدد واقعات میں 60 بچوں سمیت 232 فلسطینی مارے گئے۔

اقوام متحدہ کی سرکاری ویب سائٹ نے اپنے چیف کے حوالے سے کہا کہ ’’میں اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کی گئی کوششوں کے لئے مصر اور قطر کی ستائش کرتا ہوں، تاکہ غزہ اور اسرائیل میں امن بحال کرنے میں مدد مل سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام فریقوں کو سیز فائر کی پیروی کرنے کوکہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.