ETV Bharat / international

پاکستانی وزیر خارجہ اور طالبان وفد کے درمیان بات چیت

شاہ محمود قریشی نے طالبان وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ افغانستان کے معاشی استحکام کےلیے عالمی برادری کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

df
sdf
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:01 PM IST

پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے وفد کو امن عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے امن بحالی میں پاکستان کی مسلسل کاوشوں اور معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ کو طالبان امریکا معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ مذہبی، تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ افغانستان کے معاشی استحکام کےلیے عالمی برادری کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن بحالی سمیت خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مصالحانہ کوشش کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.