افغانستان کے بادغیس میں گولہ باری سے افغان نیشنل آرمی کا ایک سینئر افسر ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارٹر شیل حملے میں شمال مغربی صوبے بادغیس میں افغان نیشنل آرمی کی تیسری بریگیڈ کے چیف آف اسٹاف عبدالبصیر نورستانی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا 'نورستانی کو صوبہ بادغیس میں مارٹر گولے سے مارا گیا'۔
صوبے کے ایک اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں فوج کے آٹھ دیگر عملہ زخمی ہوگئے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔
- مزید پڑھیں: افغانستان میں دھماکہ ، 23 افراد ہلاک
افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔