ETV Bharat / international

مودی نے اسپین کو دفاعی مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ 'مودی اگلے سال سانچیز کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے متمنی ہیں اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 10:58 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور اسپین کو ہندوستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

یہ ملاقات روم میں 16ویں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ نریندر مودی نے اپنے ہم منصب سانچیز کو گرین ہائیڈروجن، انفراسٹرکچر، دفاعی مینوفیکچرنگ اور اثاثہ جات کے منیٹائزیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ 'دونوں لیڈروں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا خیرمقدم کیا، جس میں اسپین کی ایئربس کمپنی سے 56 سی295 طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط بھی شامل ہے۔'

دونوں لیڈروں نے ای-موبلٹی، کلین ٹیکنالوجی اور گہرے سمندر میں دریافت جیسے نئے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'مودی نے اسپین کو گرین ہائیڈروجن، انفراسٹرکچر اور دفاعی مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی پائپ لائن، اثاثہ جات کے منیٹائزیشن پلان اور گتی شکتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔'

انہوں نے اس موقع پر افغانستان اور انڈو پیسیفک سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ 'مودی اگلے سال سانچیز کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے متمنی ہیں اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.