ETV Bharat / international

یمن میں ملٹری پریڈ پر حملہ

یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں جمعرات کو فوجی پریڈ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 40 افراد کی موت ہوگئی جب کہ 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

یمن میں فوجی پریڈ پر میزائل حملہ، 40 افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 9:55 PM IST

العربیہ براڈکاسٹنگ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حامی یمنی فوج کے نئے بیچ کے پریڈ پر ہوئے حملے میں بریگیڈیر منیر الیافی کی بھی موت ہوگئی۔ پریڈ کے دوران بریگیڈیر یافی کے علاوہ بہت سے دیگر فوجی افسران بھی موجود تھے۔

حوثیوں نے ان حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی پریڈ پر حملے کے لئے میڈیم رینج بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

حوثیوں نے مزید کہا کہ اس پریڈ میں شامل فوجیوں کو تعز اور دیالہ کے محاذ پر استعمال کیا جانا تھا۔

ایک دیگر حادثے میں دھماکوں سے لدی ایک کار کے پولس اسٹیشن سے ٹکراجانے سے چار فوجیوں کی موت ہوگئی۔

فی الحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن سلامتی فورسوں نے اس کے لئے انتہاپسند گروپوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.