مسٹر مورے نے آک لینڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آج آخری سانس لی۔ وہ 1990 میں نیوزی لینڈ کے 34 ویں وزیراعظم بنے تھے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسٹر مورے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل کے مدت کار کے دوران انہوں نے عالمی تجارت کو فروغ دینے کا غیرمعمولی کام کیا جس کےلئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے درمیان چین میں برڈ فلو بھی
نائب وزیراعلی ونسٹن پیٹرس نے مسٹرمورے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کے سب سے بہترین رہنماؤں میں ایک قرار دیا ہے۔