چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ 31 صوبوں سے جمعہ تک ملنے والی معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز کی تصدیق اور 143 افراد کے موت کی اطلاع ملی ہے۔
کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 139، ہینن میں دو اور بیجنگ اور چونکنگ میں ایک -ایک شخص کی موت ہوئی ہے، اور اب انفیکشن کے 2277 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ جمعہ تک کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 تک پہنچ گئی ہے اور 1523 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ 11053 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ 8096 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔