ETV Bharat / international

پاکستان سے کابل کے لیے پیر سے کمرشیل پروازیں ہوں گی بحال - پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنس

پاکستان سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سے کابل کے لیے پیرسے کمرشیل پروازیں ہوں گی بحال

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 10:12 PM IST

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنس (پی آئی اے) نے 13 ستمبر یعنی پیر سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے کمرشیل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن نے ہفتے کے روز اس کی اطلاع دی۔

پی آئی اے کے افسر نے کہا کہ افغانستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس درمیان پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان کو فلائٹ آپریشن کے لیے تمام ٹیکنیکل منظوری مل گئی ہے اور ایک ایئربس اے 320 جیٹ مسافروں کو اسلام آباد سے کابل لے جانے والا ہے۔

پی آئی اے کے افسران کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں پی آئی اے نے کابل میں اپنے آپریشن کو عارضی طو رپر ملتوی کردیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.