ETV Bharat / international

Chinese Ambassador Meets Afghan Deputy PM: چینی سفیر کی افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات، افغانستان کو مدد کی یقین دہانی

افغانستان میں چین کے سفیر Chinese Ambassador in Afghanistan وانگ یو نے کہا کہ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور استحکام اور تعمیر نو کے لیے افغانستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Chinese Ambassador Meets Afghan Deputy PM
چینی سفیر کی افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات، افغانستان کو مدد کی یقین دہانی
author img

By

Published : Dec 31, 2021, 9:16 PM IST

افغانستان میں چین کے سفیر Chinese Ambassador in Afghanistan وانگ یو نے جمعرات کو طالبان کی زیر قیادت حکومت کے قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات Chinese Envoy Meets Mullah Baradar کی اور ملک کی مدد جاری رکھنے اور اس کی اقتصادی تعمیر نو میں مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

چینی سفیر یو نے کہا کہ چین نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا

انہوں نے کہا کہ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور استحکام اور تعمیر نو کے لیے افغانستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

برادر نے کہا کہ افغانستان چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کی دوحہ میں طالبان وفد سے ملاقات

اس سے قبل اکتوبر میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے قطر کے شہر دوحہ میں برادر سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ چین افغان عوام کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی تقدیر کا آزادانہ فیصلہ کریں اور اپنی ترقی کا راستہ خود منتخب کریں۔

وانگ نے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان مزید کشادہ دلی اور رواداری کا مظاہرہ کریں گے، ملک کے تمام نسلی گروپوں اور دھڑوں کو متحد کر کے پرامن تعمیر نو کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے امریکہ اور مغرب پر زور دیا تھا کہ وہ ملک پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔

اگست میں جب سے طالبان نے کابل پر قبضہ کیا ہے، اس نے وسیع تر بین الاقوامی شناخت کی کوشش کی ہے۔ چین ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اس تنظیم کے ساتھ مشغول ہونا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.