چین کے نیشنل میڈیکل پروڈکٹ ایڈمنسٹریشن نے سائنوفارم ویکسین کے لیے منظوری دے دی۔
چائنا سینٹرل ٹیلیویژن نے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔
سائنوفارم کے معاون بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹس نے کہا کہ سائنوفارم کی کووڈ 19 روک تھام ویکسین 79 فیصد موثر ہوگی۔ بحرین متحدہ عرب امارات میں اسے پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے: شیخ رشید
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنسدان ویکسین کے اثرات کا مستقل مطالعہ کریں گے۔
سائنوفارم کے مطابق، تقریباً دس لاکھ افراد کو پہلے ہی اس ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے، جس میں 60 ہزار افراد چین سے باہر کے ہیں۔