مرکزی حکومت نے پیر کو کہا کہ 'چین کے ہوبئی صوبہ کے ووہان شہر سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے۔'
دراصل کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے پیر کو چین میں 'ناویل کورونا وائرس' سے پیدا شدہ صورتحال پر جائزہ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت شہری ہوابازی اور دفاعی وزارت کے حکام نے دیگر لوگوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ ووہان میں بھارتی شہریوں کی ممکنہ طورپر باہر نکالنے کی تیاری کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں وزارت خارجہ چینی حکام سے درخواست کرے گا۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ 'کل تک 137 طیاروں (مجموعی طورپر 29707مسافروں) کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ 12مسافروں کے نمونے 'این آئی وی پنے' بھیجے گئے ہیں۔
اب تک کسی شخص میں وائرس کا علامت نہیں ملی ہے۔
شہری ہوابازی وزارت چین سے راست اور بالواسطہ طورپر کنیکٹیوٹی والے تمام طیاروں میں انتظام اور بیماری کی اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے بارے میں نوٹفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزارت داخلہ نے نیپال سرحد پر 'انیٹگریٹڈ چیک پوسٹوں' سے آنے والوں کی اسکریننگ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ ان چیک پوسٹوں پر صحت عملہ دستیاب کرائیں۔
شپنگ کی وزارت نے چین سے آنے والے جہازوں کے سلسلہ میں بین الاقوامی بندرگاوں پر ان کے داخلہ کرتے وقت اسکریننگ کی شروعات کی ہے۔