فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کا پہلا ویک اینڈ کامیاب رہا لیکن کام کاج والے دنوں کے دوران فلم کی باکس آفس کمائی میں سستی دیکھی گئی۔ فلم نے بدھ کے روز 3.5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، جس کے بعد فلم نے مجموعی طور پر 34.11 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل اور سارہ علی خان ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر نظر آرہے ہیں لیکن ایک عجیب و غریب صورتحال کی وجہ سے وہ طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری فلم کے ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے کی ہے۔ وہیں اس ہفتے تھیٹر میں کسی اور بڑی ہندی فلم کے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے میکرز کو امید ہے کہ ریلیز کے دوسرے ہفتے میں فلم کے باکس آفس کمائی میں تیزی آسکتی ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office day 6
-
#ZaraHatkeZaraBachke is trending very well on weekdays… Absence of major film/s till #Adipurush should help #ZHZB score yet again in Weekend 2… Fri 5.49 cr, Sat 7.20 cr, Sun 9.90 cr, Mon 4.14 cr, Tue 3.87 cr, Wed 3.51 cr. Total: ₹ 34.11 cr. #India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
*National chains* /… pic.twitter.com/nJGLBg61nm
">#ZaraHatkeZaraBachke is trending very well on weekdays… Absence of major film/s till #Adipurush should help #ZHZB score yet again in Weekend 2… Fri 5.49 cr, Sat 7.20 cr, Sun 9.90 cr, Mon 4.14 cr, Tue 3.87 cr, Wed 3.51 cr. Total: ₹ 34.11 cr. #India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 8, 2023
*National chains* /… pic.twitter.com/nJGLBg61nm#ZaraHatkeZaraBachke is trending very well on weekdays… Absence of major film/s till #Adipurush should help #ZHZB score yet again in Weekend 2… Fri 5.49 cr, Sat 7.20 cr, Sun 9.90 cr, Mon 4.14 cr, Tue 3.87 cr, Wed 3.51 cr. Total: ₹ 34.11 cr. #India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 8, 2023
*National chains* /… pic.twitter.com/nJGLBg61nm
فلم تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کے چھ دن کی کمائی کا اعداد و شمار شیئر کیا۔ انہوں نے جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے کام کاج والے دنوں میں ٹھیک ٹھاک کمائی کر رہی ہے۔ آدی پروش کی ریلیز تک ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو تھیٹر میں کسی اور بڑی فلم سے مقابلہ نہیں ہے جس سے فلم کو دوسرے ہفتے میں کمائی کرنے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو فلم نے 5.49 کروڑ، سنیچر کو 7.20 کروڑ، اتوار کو 9.90 کروڑ، پیر کو4.14 کروڑ، منگل کو 3.87 کروڑ، بدھ کو 3.51 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم کی مجموعی کمائی 34.11 کروڑ ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'فلم نے نیشنل سنیماگھروں میں پہلے ہفتے۔۔ جمعہ کو 3.35 کروڑ، ہفتہ کو 4.55 کروڑ، اتوار 5.78 کروڑ، پیر کو 2.40 کروڑ، منگل کو 2.27 کروڑ اور بدھ کو 2.05 کروڑ روپے کی باکس آفس کمائی کی ہے'۔
فلم کی کارکردگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وکی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ذرا ہٹکے ذرا بچکے جیسی 'سادہ کہانی' لوگوں سے جڑے گی، یہی وجہ ہے کہ فلم کو تھیٹر میں جو پیار مل رہا ہے وہ ٹیم کے لیے ان اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔