ETV Bharat / entertainment

Vijay Varma and Alia Bhatt wedding pic وجے ورما کی والدہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی شادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں - وجے ورما کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی تصویر

وجے ورما اپنی ماں کے بے حد قریب ہیں۔اداکار نے حال ہی میں بتایا کہ کس طرح فلموں میں ان کے کردار کبھی کبھی ان کی ماں کو خوفزدہ کردیتے ہیں۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار تو عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی شادی کی تصویر نے ان کی والدہ کو چونکا دیا تھا۔

وجے ورما کی والدہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی شادی کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 3:23 PM IST

حیدرآباد: اداکار وجے ورما، جو اس وقت اپنی حالیہ سیریز دہاڑ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، نے ویڈیو کے ذریعہ اپنے گھر کا دورہ دیا۔ اس دوران انہوں نے کافی کارنر، اپنے قیمتی جوتے اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر بھی دکھائی جسے دیکھ کر ان کی والدہ صدمے میں آگئی تھیں۔ وجے نے اپنے گھر کا ایک کارنر دکھایا جو ان کی تصویروں اور خوبصورت پینٹنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ان تصویر کے درمیان عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی ایک شادی کی بھی تصویر تھی۔Vijay Varma and Alia Bhatt wedding pic

اس ویڈیو میں وجے نے عالیہ کے ساتھ اپنی 'شادی' کی تصویر سے متعلق ایک مزے دار کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ کے ساتھ ان کی یہ تصویر دارصل اپنی والدہ کے ساتھ کیا گیا ایک مذاق تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ' یہ میری اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصویر فلم ڈارلنگز کے سیٹ پر لی گئی تھی۔ یہ فوٹوشاپ تصویر ہے، ہم نے اسے شوٹ نہیں کیا ہے۔ میری والدہ یہ دیکھ کر بوکھلا گئیں اور انہوں نے کہا 'تم نے شادی کرلی؟ لیکن یہ ان کے ساتھ ایک مذاق تھا۔ اس ویڈیو میں اداکار نے اپنے جوتے والے کمرہ کا بھی دورہ کرایا۔ جہاں ان کے تمام جوتے شیشے کے کیسز میں رکھے ہوئے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر میری ماں اسے ' جوتوں کا دکان' کہتی ہیں۔

دہاڑ اور ڈارلنگز دونوں میں انہوں نے ایک منفی کردار کی تصویر کشی کی ہے اور ان دونوں کردار کے لیے ان کی کافی پذیرائی بھی ہوئی ہے۔ اداکار جلد ہی نیٹفلکس کی لسٹ اسٹوریز 2 میں اپنی گرل فرینڈ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ تمنا بھاٹیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ ان کے ساتھ خوش ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Tamannaah Bhatia on Vijay Verma:تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.